ایک اوورسیز پاکستانی نے مولانا فضل الرحمان کے ریاست سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کے مؤقف کو ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے اپنے ویڈیو بیان میں اوورسیز پاکستانی نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور سیاست میں فرق ہوتا ہے اور سیاسی رہنماؤں کو اپنے بیانات میں اس فرق کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:مدرسے کے لیے کرائے پر دیا گھر مبینہ قبضے میں، مالک کی گورنر خیبر پختونخوا سے واگزار کرانے کی اپیل
انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان ایک قومی وجود اور اس کے تمام اداروں اور عوام کی مشترکہ شناخت کا نام ہے، اس لیے ریاست سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔
اوورسیز پاکستانی نے مولانا فضل الرحمان کی سیاست اور ان کے مؤقف پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان نے انہیں سخت مایوس اور مشتعل کیا ہے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے سیاسی طرزِ عمل اور ان کے حامیوں پر بھی تنقید کی۔











