ریلوے سگنل سے چھیڑ چھاڑ کرکے ٹرین رکوانے والے ڈاکوؤں نے خواتین کو کیسے لوٹا؟

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے مبینہ طور پر ریلوے سگنل سسٹم میں چھیڑ چھاڑ کرکے ممبئی سے کولہاپور جانے والی مہالکشمی ایکسپریس کو روک لیا اور 3 خواتین مسافروں سے تقریباً 2 لاکھ بھارتی روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واردات اتوار کی رات تقریباً ڈھائی بجے ضلع ستارا میں سالپا ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئی۔ ملزمان نے مبینہ طور پر سگنل سسٹم میں ردوبدل کرکے ٹرین کو روکا جس کے بعد 8 سے 10 افراد پر مشتمل گروہ ایس ٹو کوچ میں داخل ہوا اور تین خواتین سے طلائی زیورات چھین لیے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: محبوبہ کے کہنے پر اپنے ہی گھر سے 70 تولے سونا چوری کرلیا

واردات کے بعد ملزمان نے تعاقب سے بچنے کے لیے ایس ٹو، ایس تھری اور ایس فور کوچز پر پتھراؤ بھی کیا جس سے ٹرین میں سوار مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

میرج ریلوے پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر سیتارام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے شبہ ہے کہ ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت مختلف گروپوں میں تقسیم ہوکر واردات کی۔ بعض افراد ریلوے سگنل سسٹم کے قریب موجود تھے جبکہ دیگر نے ٹرین میں داخل ہوکر مسافروں کو لوٹا۔

یہ بھی پڑھیں: بگاٹی کے سی ای او کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑی چوری، مالک نے چور کو کیسے ڈھونڈ نکالا؟

واقعے کے وقت مسافروں کی حفاظت کے لیے ٹرین میں ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے 3 اہلکار بھی تعینات تھے تاہم ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیرا نائٹلی کی ’بلیک ڈووز‘ کا دوسرا سیزن، جاسوسی، ایکشن اور مزاح کا نیا امتزاج

مسٹر پتلو کو عدالت سے بڑا ریلیف، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کرلی

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹوں کی ریکارڈ توڑ مانگ، 84 لاکھ درخواستیں موصول

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا