ضرورت کی گھڑی میں ترک بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے، پاک فوج

منگل 7 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی عسکری قیادت نے ترکیہ میں ہولناک زلزلے سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے دو دستے ترکیہ روانہ ہوگئے جن میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں شامل ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے امدادی سامان بھی ترکیہ بھیجا گیا ہے۔

ترکیہ میں پیر کی صبح 4 بجکر 17 منٹ پر آنے والے زلزلے نے ہر طرف تباہی مچادی ۔۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے ترکیہ میں زلزلہ زدگان سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے دو دستے ترکیہ روانہ کردیئے گئے ہیں۔ امدادی دستوں میں اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ، سراغ رساں کتے، جدید آلات شامل ہیں۔

آرمی ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور ٹیکنیشنز پر مشتمل میڈیکل ٹیم بھی ترکیہ روانہ کی گئی ہے۔ امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر اشیاء بھیجی گئی ہیں۔زلزلہ زدگان کے لیے 30 بستروں پر مشتمل موبائل ہسپتال بھی بھیجا گیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا امدادی دستے گزشتہ رات پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے سے ترکیہ روانہ ہوئے ۔ امدادی سرگرمیاں ترک حکومت، مسلح افواج، سفارتخانہ اسلام آباد سے قریبی رابطے سے آگے بڑھائی جا رہی ہیں، پاکستانی معاون دستے زلزلہ زدہ علاقوں میں انسانی جانوں کے بچاؤ اور امدادی کاموں کی تکمیل تک موجود رہیں گے۔ ۔پاکستانی عوام اور مسلح افواج ضرورت کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کا ففتھ جنریشن جنگی طیارہ ’ کآن‘ اڑان بھرنے کو تیار، امریکی صدر سے بڑے سرپرائز کی امید

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو خانیوال کے قریب حادثہ، بوگی پٹڑی سے اتر گئی

ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کمانے کا سنہری موقع، نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

یمن کی بندرگاہ حدیدہ کے قریب مال بردار جہاز پر حملہ، بحیرۂ احمر میں سکیورٹی خدشات پھر بڑھ گئے

5 جولائی 1977 کا مارشل لا جمہوریت پر حملہ تھا: بلاول بھٹو زرداری

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟