جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ اور ان کے عملے کے ارکان کے پاسپورٹ کی خفیہ تفصیلات انٹرنیٹ پر افشا ہوگئیں، آن لائن ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی فائل میں 168 افراد کی ذاتی سفری معلومات شامل تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا شمالی کورین صدر کم جونگ کا کوئی بیٹا بھی ہے؟ جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کو فکر لگ گئی
جنوبی کوریا کے نشریاتی ادارے کے بی ایس کے مطابق صدر لی جے میونگ، ان کے سیکیورٹی افسران اور قومی سلامتی کے مشیر وائی سنگ لاک سمیت 168 افراد کے پاسپورٹ کی تفصیلات جون کے اوائل میں ایک ایسی ویب سائٹ پر شائع کی گئیں جہاں مواد تک رسائی کے لیے رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کے بی ایس کو معلومات افشا ہونے کا علم ہوا تو اس نے صدارتی دفتر کو آگاہ کردیا۔ صدارتی دفتر نے معاملے کا جائزہ لینے اور فوری کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خفیہ معلومات پر مشتمل فائل رواں سال جون میں صدر لی کے یورپ کے دورے سے چند روز قبل ‘مسافروں کی فہرست’ کے نام سے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا میں امریکی فوجی اڈوں کی زمین امریکی ملکیت ہونی چاہیے، ٹرمپ
صدر لی نے جون میں بیلجیئم اور اٹلی کا دورہ کیا تھا، جبکہ فرانس میں گروپ آف سیون کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔
تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ خفیہ دستاویز ویب سائٹ پر کس طرح اپ لوڈ کی گئی اور اسے کن افراد نے ڈاؤن لوڈ کیا۔










