وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے 3 نومبر سے آئندہ حکم تک عارضی طور پر بند رہیں گے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق سرینہ ہوٹل، نادرا چوک اور ایکسپریس چوک کے راستے بند رہیں گے، شہری ریڈ زون میں داخلے کے لیے ایوب چوک، میریٹ ہوٹل اور مارگلہ روڈ استعمال کرسکتے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو سفری دشواری سے بچنے کے لیے سفر کے دوران 20 منٹ اضافی رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد: ریڈ زون اور مختلف شاہراہوں پر ٹریفک ایڈوائزری جاری
مزید رہنمائی کے لیے شہری ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ تازہ ترین ٹریفک اپ ڈیٹس کے لیے ایف ایم 92.4 بھی سن سکتے ہیں۔









