اسلام آباد: ریڈ زون میں داخلہ بند، علاقے میں قائم تمام دفاتر اور وزارتوں میں آج ورک فرام ہوم کا اعلان

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری دفاتر کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے آج پیر 20 اپریل 2026 کو ورک فرام ہوم کا اعلان کر دیا ہے۔

کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں قائم تمام وزارتیں، ڈویژنز اور دیگر وفاقی ادارے آج گھر سے کام کریں گے جبکہ اس دوران ریڈ زون میں داخلہ بھی بند رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے: فیکٹ چیک: اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفاتر کی بندش کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران اور سیکرٹریٹ اسٹاف اپنے اسٹیشن پر موجود رہیں اور ضرورت پڑنے پر مختصر نوٹس پر دفتر پہنچنے کے لیے تیار رہیں۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ انتظامی ضروریات اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ ریڈ زون میں غیر ضروری آمد و رفت کو محدود رکھا جا سکے۔

اس کے علاوہ، ترجمان اسلام آباد پولیس نے شہریوں کے لیے لائسنسنگ سہولیات سے متعلق اہم ایڈوائزری جاری کر دی۔

ترجمان کے مطابق 20 اپریل 2026 سے تاحکم ثانی بعض پولیس خدمت مراکز میں لائسنسنگ سہولیات معمول کے مطابق جاری رہیں گی، جبکہ بعض مراکز میں یہ سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں 16 تا 18 سال کے بچوں کے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع

جاری اعلامیے کے مطابق پولیس خدمت مرکز ایف-6، پولیس خدمت مرکز گلبرگ گرین اور کیس کیڈ ڈپلومیٹک انکلیو میں لائسنسنگ سے متعلق تمام سہولیات بدستور دستیاب رہیں گی۔

دوسری جانب فیض آباد ٹریفک ہیڈ کوارٹر سمیت دیگر پولیس خدمت مراکز میں لائسنسنگ سے متعلق سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ لائسنسنگ سہولیات کے حصول کے لیے جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوٹس پیریڈ ۔۔۔ آپ کا اصل امتحان!

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

نئے صوبوں کی تشکیل عوامی ضرورت ہے، سیاستدان ذمہ داری لیں: عبدالعلیم خان

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی