اسلام آباد: ریڈ زون اور مختلف شاہراہوں پر ٹریفک ایڈوائزری جاری

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے مطابق ریڈ زون میں صرف سرکاری گاڑیوں کے داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ عام ٹریفک کے لیے داخلہ بند رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات پاکستان  کے لیے اعزاز، عالمی اسلامی کانفرنس 20 اپریل کو  اسلام آباد میں ہوگی، مولانا طاہر اشرفی

ایڈوائزری کے مطابق کشمیر چوک سے سرینا چوک اور سری نگر ہائی وے کی طرف آمدورفت مکمل طور پر بند رہے گی۔ اسی طرح بھارہ کہو سے آنے والے شہری کشمیر چوک کے راستے کلب روڈ استعمال کرتے ہوئے شہر میں داخل ہو سکیں گے، جبکہ مری روڈ سے آنے والے شہری بھی کلب روڈ کے ذریعے بھارہ کہو کی طرف جا سکیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیونتھ ایونیو پل سے سرینا چوک تک سری نگر ہائی وے بند رہے گی تاہم زیرو پوائنٹ سے سیونتھ ایونیو فلائی اوور تک دونوں جانب کی سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔ شہری سیونتھ ایونیو انٹر سیکشن سے G-6، G-7 اور چاند تارہ چوک کی طرف سفر کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں فیصل ایونیو اور مارگلہ روڈ ٹریفک کے لیے کھلے رہیں گے۔ نواز چوک سے F-7 مرکز، خیابان چوک سے بلیو ایریا جبکہ ناظم الدین روڈ سے F-6 اور F-7 اور فضل حق روڈ سے G-6 اور G-7 کی طرف آمدورفت جاری رہے گی۔

مزید پڑھیے: پاکستان محض سہولتکار نہیں بلکہ براہِ راست ثالث بن کر ابھرا ہے، امریکی ماہرین خارجہ امور

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کرتے ہوئے سفر کریں اور ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔ مزید معلومات کے لیے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ چینل، سوشل میڈیا پیجز اور آئی ٹی پی FM 92.4  سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

پیٹرول معمولی سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی