حکومت سے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل، عوامی ریلیف کا کریڈٹ جماعت اسلامی کا حق ہے: لیاقت بلوچ

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات اب حتمی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج وزارتِ خارجہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ملاقات کا فائنل راؤنڈ منعقد ہوا، جو کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے تناظر میں آگے بڑھایا گیا۔ مذاکرات کے بعد اپنی ٹیم کو تمام تر پیشرفت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے پریس کانفرنس میں مذاکرات کے اہم نکات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ  آج کی نشست میں بنیادی طور پر 4 اہم نکات زیرِ بحث ائے، جن میں پیٹرولیم لیوی کا بتدریج خاتمہ اور عوامی ریلیف پیکیج سرِ فہرست تھے۔

یہ بھی پڑھیے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی سے متعلق کیا طے ہوا؟، وزیراعظم ہاؤس سے تفصیلات جاری

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پبلک ٹرانسپورٹ، 800 سی سی سے بڑی گاڑیوں، 100 سی سی گاڑیوں اور بالخصوص زرعی شعبے کے لیے ریلیف کا مطالبہ کیا۔ حکومت نے 100 سی سی گاڑیوں اور زرعی شعبے کو ریلیف دینے کی تجاویز پر اتفاق کر لیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے نشاندہی کی کہ آئل ریفائنریوں کو بے تحاشا اور اندھے منافع کمانے کی آزادی دی گئی ہے جس پر قابو پانا ضروری ہے۔

قائم مقام امیر جماعت اسلامی نے دعویٰ کیا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ عوام کو ملنے والا ریلیف جماعت اسلامی کی تحریک اور احتجاج کا نتیجہ ہے، نیز حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کا ہمارا مطالبہ حقائق پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیے جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ: حکومت عوام کو بڑا ریلیف پیکیج دینے کو تیار ہوگئی

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت آج اپنی اندرونی ورکنگ مکمل کر لے گی، جس کے بعد کل جماعت اسلامی کی ٹیم اور حکومت مل کر پیٹرولیم لیوی کے بتدریج خاتمے اور ریلیف پیکیج کا مشترکہ ورکنگ پیپر تیار کریں گے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ معاہدے کے ڈرافٹ کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان خود جماعت اسلامی کے آئندہ کے لائحہ عمل اور حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولاکوٹ میں 3 گھنٹے فائرنگ کرنے والے پرامن احتجاج کا دعویٰ کیسے کرسکتے ہیں؟ وزیراعظم آزاد کشمیر

آن لائن تنقید سے عالمی مقابلوں تک، پاکستانی خاتون ڈرفٹر لائبہ خان لودھی کی کامیابی کی کہانی

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے میں ایک پیسے کا اضافہ

لاہور کی فضائی آلودگی میں 15 فیصد کمی، اکتوبر میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں 28 فیصد بہتری ریکارڈ

دادا کی یاد میں میراتھن دوڑنے والی 24 سالہ ایتھلیٹ دم توڑ گئیں، آخری پیغام کیا تھا؟

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا