اے سی سی مینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ 2026 کے لیے پاکستان شاہینز اور بھارت اے کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت عبدالصمد کو سونپی ہے، جبکہ بھارت اے کی کپتانی تلک ورما کریں گے۔
پاکستان شاہینز کا اسکواڈ عبدالصمد (کپتان)، احمد دانیال، عاقب جاوید، دانش عزیز، فرحان یوسف، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد حسنین، محمد عمران رندھاوا، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، شاہزیب خان، شامل حسین اور سفیان مقیم پر مشتمل ہے۔
مزید پڑھیں:ٹرافی تنازع، بھارتی ٹیم رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں بھی اسپورٹس مین اسپرٹ دکھانے کو تیار نہیں
بھارت اے کی ٹیم میں ابھیشیک شرما، ویبھو سوریہ ونشی، پربھسمرن سنگھ، تلک ورما (کپتان)، رجت پاٹیدار، رنکو سنگھ، کمار کشاگرا، سوریانش شیڈگے، شہباز احمد، وپراج نگم، ہرش دوبے، تنوش کوٹیان، ہرشت رانا، پرنس یادیو اور ارشد خان شامل ہیں۔
اے سی سی مینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ 2026 کے لیے پاکستان شاہینز اور بھارت اے کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت عبدالصمد کو سونپی ہے، جبکہ بھارت اے کی کپتانی تلک ورما کریں گے۔
@ACCMedia1 @iamabidmalik @KulAalam @TheRealPCBMedia @BCCI @ICC https://t.co/koCnx5RFyd— Media Talk (@mediatalk922) November 3, 2026
دونوں ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں، جہاں ان کے ساتھ نیپال اور متحدہ عرب امارات بھی موجود ہیں۔ پاکستان شاہینز 20 نومبر کو یو اے ای کے خلاف مہم شروع کریں گے، جبکہ بھارت اے کا پہلا میچ اسی روز نیپال سے ہوگا۔ دونوں روایتی حریف 22 نومبر کو آمنے سامنے آئیں گے۔
بھارت اے کے اسکواڈ میں ابھیشیک شرما، رنکو سنگھ اور تلک ورما جیسے بین الاقوامی سطح پر کھیلنے والے کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ 15 سالہ ویبھَو سوریہ ونشی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب پاکستان شاہینز نے حسن نواز، معاذ صداقت، حیدر علی اور شامل حسین جیسے بلے بازوں کے ساتھ محمد حسنین، احمد دانیال اور سفیان مقیم پر مشتمل بولنگ اٹیک منتخب کیا ہے۔
قطر میں 19 سے 29 نومبر تک جاری رہنے والے 50 اوورز کے اس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ گروپ مرحلے کے بعد دونوں گروپس کی سرفہرست 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی، جو 26 اور 27 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل 29 نومبر کو ہوگا۔
پاکستان شاہینز 2023 میں کھیلے گئے آخری 50 اوورز کے ایڈیشن میں بھارت اے کو فائنل میں 128 رنز سے شکست دے کر چیمپئن بنے تھے۔ اب دونوں ٹیمیں ایک بار پھر ٹائٹل کی دوڑ میں آمنے سامنے ہوں گی۔











