امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ انتہا پسند بائیں بازو کو امریکا پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جبکہ انہیں توقع ہے کہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج اندازوں سے کہیں بہتر ہوں گے۔
وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ مشی گن سے سینیٹ کے امیدوار عبد الرحمن محمد السيد جیسے سیاست دانوں کو اسرائیل کا معاملہ اٹھا کر ان کی انتظامیہ کی کارکردگی کو نظرانداز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
سینیٹر بننے کے بجائے پالیسی ایجنڈے کی کامیابی ترجیح ہے، عبد الرحمن محمد السيد
دوسری جانب مشی گن سے ڈیموکریٹک امیدوار عبد الرحمن محمد السيد کا کہنا ہے کہ ان کی توجہ امریکی سینیٹ کا پہلا مسلمان رکن بننے کے بجائے اپنے سیاسی اور پالیسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے۔
🚨 JUST IN: President Trump hereby proclaims November 1–7 Anti-COMMUNISM Week, honoring the MILLIONS m*rdered and impoverished by socialist and communist regimes
KEEP VOTING REPUBLICAN 🇺🇸
"Under my leadership, America will never fall victim to these evil ideologies, and the… pic.twitter.com/ay3B5QIb55
— Eric Daugherty (@EricLDaugh) November 3, 2026
ان کے مطابق کامیابی کی صورت میں یہ پیغام جائے گا کہ امریکا ایک ایسا ملک ہے جہاں ہر پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی ان نوجوانوں کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی جنہوں نے سیاسی بیانات میں مسلمانوں اور دیگر سماجی گروہوں کو نشانہ بنتے دیکھا ہے۔
وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی نظریں کانگریس پر
واضح رہے کہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، جن کے نتائج صدر ٹرمپ کی باقی ماندہ مدتِ صدارت کے سیاسی منظرنامے پر گہرے اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح اپنی کم ترین سطح کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ایران کے ساتھ جنگ، ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کو ان کی مقبولیت میں کمی کی اہم وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی کانگریس کا کنٹرول کس کے پاس ہوگا؟ وسط مدتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری
ڈیموکریٹس کو ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے مزید 3 جبکہ سینیٹ میں اکثریت کے لیے 4 نشستیں درکار ہیں، اگر ڈیموکریٹس کامیاب ہوگئے توانہیں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات شروع کرنے اور صدر کی اہم نامزدگیوں کی منظوری روکنے کے لیے زیادہ سیاسی اختیار حاصل ہو سکتا ہے۔
امریکی انتخابی تاریخ بھی وسط مدتی انتخابات میں حکمران جماعت کے لیے زیادہ حوصلہ افزا نہیں رہی، دوسری جنگ عظیم کے بعد ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں صرف 2 مواقع کے علاوہ صدر کی جماعت نے کانگریس میں اپنی نشستیں کھوئی ہیں۔











