اسکول میں 9 سالہ طالبہ اچانک گر کر جاں بحق، ویڈیو وائرل

جمعرات 5 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایک اسکول میں 9 سالہ طالبہ اچانک بے ہوش ہوکر گر پڑی اور بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی کی موت دل کا دورہ پڑنے یا دل کی دھڑکن بند ہونے کے باعث ہوئی، تاہم حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بدھ کی صبح مےور وہار فیز 2 کے لولی ہیریٹیج اسکول میں پیش آیا، جہاں تیسری جماعت کی طالبہ کھیل کے وقفے کے بعد کلاس روم میں واپس آئی تو اچانک گر پڑی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو کلاس میں داخل ہونے کے کچھ ہی دیر بعد منہ کے بل زمین پر گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

استاد نے فوری طور پر بچی کو اٹھایا، ہوش میں لانے کی کوشش کی اور اس کے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارے، تاہم کامیابی نہ ملنے پر مدد کے لیے باہر چلی گئیں۔

اسکول کا عملہ بچی کو قریبی اسپتال لے گیا، جہاں اسے داخل کرنے سے انکار کردیا گیا۔ بعد ازاں اسے نرمان وہار کے ایک دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی میں 40 سے زائد اسکولوں کو بم کی دھمکی کس نے اور کیوں دی؟

دہلی پولیس کو صبح 9 بج کر 52 منٹ پر واقعے کی اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے لی ہے اور اسکول انتظامیہ کے بیانات بھی ریکارڈ کرلیے ہیں۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی کو دل کا دورہ پڑا تھا اور اسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم اہل خانہ نے بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم نہ کرنے اور سی پی آر نہ دینے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلیک ہول کا سراغ لگانے والی ناسا کی لیجنڈری ٹیلی اسکوپ زمین سے نہ بچ سکی، بے قابو حالت میں نیچے آکر بھسم

عمران خان کن رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے؟ عمار مسعود اہم خبریں سامنے لے آئے

پنجاب کے 2حلقوں میں ضمنی انتخابات، پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

جے یو آئی کو بڑا دھچکا، وفاقی آئینی عدالت نے اہم درخواستیں خارج کردیں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹر تربیلا کا دورہ، خصوصی آپریشنز کی صلاحیتوں کا جائزہ

ویڈیو

عمران خان کن رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے؟ عمار مسعود اہم خبریں سامنے لے آئے

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں وفاق کا تیسرا حکمنامہ، بلدیاتی انتخابات پر پابندی

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟