دہلی میں 40 سے زائد اسکولوں کو بم کی دھمکی کس نے اور کیوں دی؟

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں 40 سے زائد اسکولوں کو بم کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس کے بعد طلبا کو گھر واپس بھیچ دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بم کی دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسکولوں کی عمارتوں کے اندر متعدد بم نصب کیے گئے ہیں۔ بم چھوٹے ہیں اور بہت اچھی طرح سے چھپے ہوئے ہیں، جنہیں ناکارہ بنانے کے لیے 30000 ڈالرز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نئی دہلی میں مساجد کو تجاوزات کا نام دے کرمسمار کرنے کا سلسلہ شروع

ای میل میں لکھا گیا تھا کہ بموں سے عمارتوں کو زیادہ نقصان نہیں پہنچے گا تاہم ان کے پھٹنے سے بہت سے لوگ زخمی ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب دہلی پولیس آئی پی ایڈریس کی کھوج لگا رہی ہے اور ای میل بھیجنے والے کی تلاش کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ حکام بشمول ڈاگ اسکواڈ، بم ڈیٹیکشن ٹیموں اور مقامی پولیس نے اسکولوں میں پہنچ کر سرچ آپریشن کیا۔ تاہم ابھی تک اسکولوں سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp