وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 41 پیسے کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 56 پیسے سستا ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 382 روپے 25 پیسے میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ 4 نومبر کو پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 71 پیسے سستا ہوا تھا۔
اس سے قبل 3 نومبر کو پیٹرول 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا ہوا تھا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔











