ایل پی جی سیکٹر پر چند افراد کی اجارہ داری ختم کردی، مسابقت سے قیمتیں کم ہوں گی، علی پرویز ملک

جمعرات 5 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ایل پی جی کے پورے شعبے کو چند افراد نے اپنی گرفت میں لے رکھا تھا، تاہم وزیراعظم کی ہدایت پر اس گٹھ جوڑ کو توڑ دیا گیا ہے۔ حکومت ایل پی جی سیکٹر میں مسابقت کو فروغ دے گی، جس سے قیمتوں میں کمی اور خدمات کے معیار میں بہتری آئے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ عوام اس وقت مشکلات کا شکار ہیں، اسی لیے حکومت ایل پی جی کے شعبے میں مسابقتی ماحول پیدا کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق ایل پی جی سیکٹر پر قابض مافیا کی وجہ سے بندرگاہ پر ضروری انفراسٹرکچر بھی موجود نہیں اور وہاں بڑے سمندری جہاز لانے کی گنجائش تک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کے شعبے میں مسابقت آنے سے نہ صرف قیمتیں کم ہوں گی بلکہ صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات بھی بہتر ہوں گی۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم نے اجازت دی تو وہ آئندہ ہفتے قطر کا دورہ کرکے اس معاملے پر بات چیت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp