افغان طالبان رجیم کی مبینہ دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد افغان پوسٹیں تباہ

جمعہ 6 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے جاری بیان میں افغان طالبان رجیم پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ فتنۃ الخوارج کے ساتھ مل کر پاکستان میں دراندازی اور حملوں کی کوششوں میں ملوث ہے۔

بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی اور مؤثر جوابی آپریشن کے ذریعے ان کوششوں کو ناکام بنایا اور متعدد افغان طالبان پوسٹوں کو تباہ کردیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایسی سرگرمیاں سامنے آئی ہوں۔ افغان طالبان رجیم دہشتگردوں کو پناہ دینے، انہیں مسلح کرنے اور پاکستان میں دہشتگردی کے لیے بھیجنے میں ملوث ہے، جبکہ دوسری جانب امن کی باتیں بھی کرتی ہے۔

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور سرحد پار سے دراندازی کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں طالبان مخالف حملوں میں اکتوبر کے دوران دُگنا سے زائد اضافہ

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سرحدیں ناقابلِ سمجھوتہ ہیں اور ان کے دفاع کے لیے سیکیورٹی فورسز ہر وقت تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp