پیراگوئے کے صدر سینتیاگو پینا کا استعفے کا اعلان، بینکنگ بحران کے بعد سیاسی ہلچل

جمعہ 6 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیراگوئے کے صدر سینتیاگو پینا نے یوئینو بینک اسکینڈل اور مالیاتی بحران کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ملک کے استحکام، سماجی امن اور سرکاری اداروں کے تحفظ کے پیش نظر انہوں نے صدارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:فلوریڈا میں قومی پرچم بلند، پاکستان انڈر 18 بیس بال کا چیمپیئن بن گیا، فائنل میں پیراگوئے کو شکست

سینتیاگو پینا کا کہنا تھا کہ ان کی اولین ترجیح ان شہریوں کو ذہنی سکون فراہم کرنا ہے جنہوں نے ملک کے مالیاتی نظام پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی رقوم بینک میں جمع کرائی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ موجودہ واقعات کا فیصلہ کرے گی اور اگر وہ کسی بھی موقع پر عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے تو وہ ان سے معذرت خواہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب پیراگوئے کی پارلیمنٹ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ صدر کا استعفیٰ منظور کیا جائے یا مسترد۔ یوئینو بینک اسکینڈل پر صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے پر بھی غور کیا جا رہا تھا۔

اپوزیشن کے 35 ارکان اور حکمراں جماعت کے منحرف ارکان نے آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت مواخذے کی کارروائی کے لیے الزامات پیش کیے تھے، جن میں فرائض کی سنگین اور مسلسل غفلت بھی شامل ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق یوئینو بینک کے صارفین کی تعداد قریباً 29 لاکھ 40 ہزار تھی، جو پیراگوئے کی بالغ آبادی کا قریباً 60 فیصد بنتی ہے۔ گزشتہ ماہ تک بینک میں سرکاری شعبے کے قریباً 80 کروڑ ڈالر کے ڈیپازٹس موجود تھے، جو اس کی مجموعی جمع شدہ رقوم کا قریباً ایک چوتھائی تھے۔ ان میں ملک کے بڑے پن بجلی منصوبوں کے منتظمین کی رقوم بھی شامل تھیں۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ: 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والی پیراگوئے نے ترکیہ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

پیراگوئے کے مرکزی بینک نے یوئینو بینک کا مالیاتی استحکام کا تناسب مقررہ کم از کم حد کے نصف سے بھی کم ہونے پر منگل کو اس کی بندش اور تصفیے کا عمل شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد بینک کی موبائل ایپ، کارڈ کے ذریعے ادائیگی اور رقوم کی منتقلی کی سہولتیں معطل ہوگئیں، جبکہ برانچز بھی بند کر دی گئیں۔

صارفین اپنی جمع پونجی نکلوانے کے لیے بینکوں کے باہر قطاروں میں کھڑے ہوگئے، جس سے ملک میں مالیاتی بحران کے ساتھ سیاسی تنازع بھی شدت اختیار کر گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریاں، اسحاق ڈار کی صدارت میں جائزہ اجلاس

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل پر بندر کی انٹری نے دھوم مچادی

پاکستان اور برطانیہ کا انسداد دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ایئرپورٹ پر نئے اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

نیسلے پاکستان نے 29ویں پائیدار ترقی کانفرنس میں 2 ایوارڈز جیت لیے

ویڈیو

ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر تباہ کرنے کی دھمکی، فوجی کارروائی کا فیصلہ جلد متوقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستانی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

2 اضلاع کے لاکھوں افراد کا رابطہ شدید متاثر، ہنجلی دوہٹہ کا ٹوٹا پل تاحال نامکمل، مایوس عوام کی امیدیں نئے صوبوں سے بندھ گئیں

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟