سائبر ٹرک کا سفر تمام ہوا، ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے بڑا اشارہ دے دیا

جمعہ 6 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے سائبر ٹرک کی پیداوار ختم کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ ٹیسلا اگلے سال ٹیکساس فیکٹری میں سائبر ٹرک کی پیداوار بند کر دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی اسپیس ایکس اور ٹیسلا کو ضم کرنے پر غور، شیئرز میں اضافہ

ایلون مسک نے واضح نہیں کیا کہ آیا کمپنی سائبر ٹرک بنانا مکمل طور پر بند کر دے گی یا پیداوار کہیں اور منتقل کرے گی تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ خودکار ڈرائیونگ والی سائبر کیب گاڑیوں کی زیادہ پیداوار کے لیے جگہ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے لیڈ انجینئر ویس مورل نے ایکس پر لکھا کہ سائبر ٹرک ایک ناقابل یقین ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم تھا اور یہ سائبر کیب کے ذریعے زندہ رہے گا۔ ان کی اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ گاڑی کو بند کیا جا رہا ہے۔

اپنی منفرد کونی شکل کی وجہ سے سائبر ٹرک نے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا لیکن سنہ 2023 میں لانچ سے پہلے اسے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے بعد سے اس کی فروخت مایوس کن رہی۔

ٹیسلا کے مداحوں نے آن لائن اس خبر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک شخص نے اسے ٹیسلا کی اب تک کی بہترین گاڑی قرار دیتے ہوئے اگلے سال بند ہونے پر افسوس ظاہر کیا۔

ایلون مسک نے اس صارف کو جواب میں لفظ ’ٹرو‘(سچ) لکھا اور مزید کہا کہ لیکن سائبر ٹرک کا فلیٹ طویل عرصے تک موجود رہے گا۔

سائبر ٹرک ہمیشہ سے مسک کا پسندیدہ منصوبہ رہا ہے۔ انہوں نے مارچ میں کہا تھا کہ یہ لوگوں کے خیال سے کہیں زیادہ شاندار ہے اور اپریل میں اسے ٹیسلا کی آج تک کی بہترین پروڈکٹ قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیے: اب گاڑیاں فضا میں اڑیں گی؟ ایلون مسک کی ٹیسلا نے دنیا کو حیران کردیا

لیکن ہمیشہ سے یہ سوال موجود رہا کہ آیا صارفین بھی اسی رائے کے حامل ہیں اور کیا سائبر ٹرک امریکا کی منافع بخش ٹرک مارکیٹ میں جگہ بنا سکے گا۔

سنہ2019  میں اس کے تعارف کے دوران بھی اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب مسک نے سائبر ٹرک کے ناقابل شکست شیشے کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تو براہ راست ڈیمو کے دوران شیشہ ٹوٹ گیا تھا۔

اس ناکامی کے باوجود سنہ 2019 میں مسک کے مطابق سائبر ٹرک کو 146,000 آرڈرز موصول ہوئے تھے، جب یہ ابھی تیاری کے مرحلے میں تھا۔

آخرکار یہ گاڑی 2023 میں لانچ ہوئی، جس نے اپنا نیا ڈیزائن برقرار رکھا ایک کونی شکل جس کا باڈی اسٹینلیس اسٹیل سے بنا تھا۔

ٹیسلا کے مداحوں نے اس کے ریٹرو فیوچرسٹک لک کی تعریف کی جسے بعض نے ’بلیڈ رنر سے سیدھا نکلا ہوا‘ قرار دیا۔

لیکن ناقدین نے اس کی ظاہری شکل کا مذاق اڑایا اور اسے بدصورت قرار دیا۔

کئی ریکالز نے بھی اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جن میں سنہ 2025 میں 46,000 سے زیادہ سائبر ٹرکس کی واپسی شامل تھی جس کی وجہ اس کے ٹرم کا ایک حصہ گرنے کا خدشہ تھا۔

مسک نے اس سال وال اسٹریٹ کے تجزیہ کاروں کو بتایا تھا کہ ہمیں اسے ایسی قیمت پر بنانا ہوگا جو لوگ برداشت کر سکیں جو بالآخر تمام سہولتوں کے ساتھ 61,000 ڈالر تھی۔

مزید پڑھیں: مستقبل کی گاڑی یا اڑن طشتری؟ ٹیسلا کی روڈسٹر کا انوکھا مظاہرہ

سال2026  میں اس کا ’سائبر بیسٹ‘ ماڈل 102,000 ڈالر میں دستیاب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp