واٹس ایپ گروپ سے بیدخل شخص نے عدالت سے دوبارہ رجوع کیوں کیا؟

ہفتہ 1 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر یوگینڈا کے ایک شہری نے اپنی نوعیت کا منفرد مقدمہ مقامی عدالت میں پیش کردیا، جہاں نہ صرف اس کی شنوائی ہوئی بلکہ انصاف کا بول بالا بھی۔تاہم ان کی کہانی میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد بھی انوکھا ہی ہوا ہے۔

یوگینڈا کے دارالحکومت کمپالا میں پیش آئے ایک دلچسپ واقعے میں بیتوابابو نامی شہری نے ایک واٹس ایپ گروپ سے بیدخل کیے جانے پر عدالت کادروازہ کھٹکھٹا دیا۔

کمپالا کی گریڈ ون کی مجسٹریٹ عدالت کے احکامات پر مذکورہ شخص کو واٹس ایپ گروپ میں دوبارہ شامل تو کرلیا گیا مگر ساتھ ہی اسے گروپ ایڈمن بناتے ہوئے دیگر تمام ارکان نے یکے بعد دیگرے گروپ ہی چھوڑ دیا۔

گروپ سے بیدخل کیے جانے کا معاملہ

یوگینڈا میں بیتوابابو نامی شخص نے ایک مقامی فلاحی تنظیم “بوینجا مائی روٹس” کے واٹس ایپ گروپ کے رجسٹرڈ ممبر کے طور پر اس تنظیم کے منتظم کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے گروپ کے ارکان سے جمع شدہ رقم کی آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اس مطالبے پر ردِ عمل کے طور پر  انہیں مبینہ طور پر فلاحی تنظیم کے واٹس ایپ گروپ سے نکال باہر کیا گیا۔

جس کے بعد عدالتی حکم پر بیتوابابو کو واٹس ایپ گروپ میں واپس شامل تو کرلیا گیا مگر گروپ کے دیگر ارکان نے ’خاموش احتجاج‘ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں نہ صرف گروپ ایڈمنسٹریٹر بنادیا بلکہ انہیں اب گروپ میں تنہا بھی چھوڑ گئے ہیں۔ اس نوعیت کے شدید ردعمل کے بعد بیتوابابو نے مذکورہ واٹس ایپ گروپ کے ارکان کو واپس گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کے ضمن میں ایک بار پھرعدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہدا کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا، شہدا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حنیف عباسی

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم