پاکستان میں اسپاٹی فائی صارفین کا طویل انتظار ختم: آڈیو بکس کا فیچر باقاعدہ متعارف، ایک لاکھ سے زائد کتب دستیاب

ہفتہ 7 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موسیقی اور سمعی مواد کی دنیا کے سب سے بڑے سٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹی فائى (Spotify) نے پاکستانی صارفین کے طویل انتظار کو ختم کرتے ہوئے ملک میں آڈیو بکس کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

اسپاٹی فائى کی جانب سے رواں ہفتے جاری کردہ اس نئے فیچر کے ذریعے فری اور پریمیئم، دونوں طرح کے صارفین کو ‘آڈیو بکس پلس’ (Audiobooks+) کی بدولت اپنے عالمی انگریزی کیٹلاگ سے 100,000 سے زائد کتب تک رسائی دی گئی ہے۔ صارفین اب اسپاٹی فائى ایپ میں موجود ‘Audiobooks’ کے الگ ٹیب پر جا کر اپنی پسندیدہ کتب تلاش اور سن سکتے ہیں۔

قیمت اور سٹریمنگ کی حد

کمپنی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، اس سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے صارفین کو 489 روپے ماہانہ ایڈ آن (Add-on) سبسکرپشن حاصل کرنا ہوگی، جس میں 15 گھنٹے آڈیو بکس سننے کی اجازت ہوگی۔ اگر یہ وقت مقررہ مدت سے پہلے ختم ہو جائے تو 579 روپے کی اضافے کی ادائیگی (Top-up) کر کے مزید 10 گھنٹے کا وقت خریدا جا سکتا ہے۔

کمپنی نے  وضاحت کی ہے کہ صرف وہی وقت ماہانہ کوٹے میں سے شمار ہوگا جو صارف حقیقت میں سنے گا، اور یہ کوٹہ ہر بلنگ سائیکل کے ساتھ خود بخود ری سیٹ ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ اگر کوئی صارف کتاب کو ماہانہ سبسکرپشن پر سننے کے بجائے مستقل طور پر خریدنا چاہے، تو انفرادی سطح پر کتاب کی خریداری کا اختیار بھی موجود ہے۔

جدید اور نمایاں خصوصیات

پاکستانی صارفین کو دی جانے والی سہولیات میں خودکار بک مارکنگ، سلیپ ٹائمر، اور آف لائن سننے کے لیے کتابیں ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ‘پیج میچ’  کا ایک منفرد فیچر بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت صارف اپنی زیرِ مطالعہ کاغذی یا ای بک اور اس کے آڈیو ورژن کے درمیان آسانی سے سوئچ کر کے اپنا مطالعہ وہیں سے جاری رکھ سکتا ہے جہاں سے چھوڑا تھا۔ مزید برآں، مختلف ڈیوائسز کے درمیان ریڈنگ پروگریس خود بخود سنک (Sync) ہو جائے گی۔

اس نئے فیچر کی آمد اسپاٹی فائى کے عالمی توسیعی منصوبے کا حصہ ہے۔ سٹریمنگ پلیٹ فارم کا ہدف دنیا بھر کی 180 مارکیٹوں تک اس سہولت کو پھیلانا ہے تاکہ 78 کروڑ سے زائد افراد کو اپنے پلیٹ فارم پر آڈیو بکس سننے یا خریدنے کی سہولت میسر آ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں، 4 نئے کھلاڑی شامل،3  پلیئرز پہلی بار قسمت آزمائیں گے

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی اور بلاتعطل فراہمی کے لیے حکومت متحرک، نئی پالیسی پر عملدرآمد شروع

پیٹرولیم لیوی ختم ہوگی یا نہیں؟ حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ، خلع کے لیے عدالت سے رجوع

خیبرپختونخوا میں پولیس کی 10 ہزار سے زیادہ اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف، دہشتگردی کے خلاف نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی

ویڈیو

سُرتال اکیڈمی کے بچوں کی بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟