پیٹرولیم لیوی ختم ہوگی یا نہیں؟ حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل

ہفتہ 7 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، جس میں حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیاقت بلوچ کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی سب کمیٹی کے درمیان بات چیت کا حتمی دور 10 نومبر کو ہوگا، جس کی میزبانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکراتی اجلاس وزارت خارجہ کی عمارت میں منعقد ہوگا۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی سب کمیٹی کا اجلاس پہلے ہی ہو چکا ہے جبکہ ٹیکنیکل کمیٹی بھی اپنی میٹنگ مکمل کر چکی ہے۔

لیاقت بلوچ نے زور دیا کہ اب حکومت کو پیٹرولیم لیوی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہییں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، تاہم دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہونے کی وجہ سے لیوی کا خاتمہ ممکن نہیں، تاہم مستحق افراد کو ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک لاکھ کے ڈیپ فریزر پر 35 لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ، کراچی میں دلچسپ مقدمہ سامنے آگیا

حلقہ این اے 77 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام، الیکشن کمیشن نے عطا اللہ تارڑ کو طلب کر لیا

نئی آٹو پالیسی میں 800 اور 1000 سی سی گاڑیوں کے لیے کیا فیصلہ ہوا؟ عطااللہ تارڑ نے بتا دیا

جنوبی کوریا کو شکست، پاکستان ایشین ٹیم اسکواش چیمپیئن بن گیا، 10 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب

8000 سال قدیم مہر گڑھ تہذیب کو نئی زندگی، امریکی تعاون سے بلوچستان کے تاریخی عجائب گھر کی بحالی مکمل

ویڈیو

سُرتال اکیڈمی کے بچوں کی بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟