8000 سال قدیم مہر گڑھ تہذیب کو نئی زندگی، امریکی تعاون سے بلوچستان کے تاریخی عجائب گھر کی بحالی مکمل

ہفتہ 7 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں امریکی سفارت خانے کے امریکن ایمبیسیڈرز فنڈ فار کلچرل پریزرویشن (اے ایف سی پی) کے تحت پہلے منصوبے کی کامیاب تکمیل پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر، بلوچستان کے پارلیمانی سیکرٹری نواب زادہ میر محمد زرین خان مگسی اور سندھ ایکسپلوریشن اینڈ ایڈونچر سوسائٹی (سیز) کی قیادت نے شرکت کی۔

کراچی میں منعقدہ تقریب کا اہتمام بلوچستان کے مہر گڑھ عجائب گھر کے لیے اے ایف سی پی منصوبے کی کامیاب تکمیل کے سلسلے میں کیا گیا، جس کے دوران عجائب گھر کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔

یہ بلوچستان میں امریکن ایمبیسیڈرز فنڈ فار کلچرل پریزرویشن کے تحت مکمل ہونے والا پہلا منصوبہ ہے، جسے سندھ ایکسپلوریشن اینڈ ایڈونچر سوسائٹی اور محکمہ ثقافت بلوچستان کے اشتراک سے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔

مہر گڑھ کے تاریخی آثار کو محفوظ بنانے کے لیے اہم اقدامات

منصوبے کے تحت قدیم نیولیتھک یعنی نئے حجری دور اور تاریخی مہر گڑھ تہذیب سے تعلق رکھنے والے آثار قدیمہ کو محفوظ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عجائب گھر میں تاریخی نوادرات کی نمائش اور دیکھ بھال کے انتظامات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا گیا، جبکہ عوامی آگاہی کی سرگرمیوں کا دائرہ بھی وسیع کیا گیا۔

تاریخی آثار کی طویل مدتی حفاظت اور دیکھ بھال یقینی بنانے کے لیے مقامی ثقافتی ماہرین کو خصوصی تربیت بھی فراہم کی گئی۔

اس منصوبے کی تکمیل کے بعد اے ایف سی پی کی سرگرمیوں کا دائرہ پاکستان کے چاروں صوبوں تک پھیل گیا ہے، جو پاکستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے امریکا کے دیرپا عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مہر گڑھ کی 8000 سال قدیم تہذیب کو اجاگر کیا جائے گا، نیٹلی بیکر

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ پائیدار نتائج حاصل کرنے اور پاکستان اور امریکا کے عوام کے درمیان باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے میں امریکی مہارت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کا موقع ہے کہ عجائب گھروں اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں اعلیٰ امریکی مہارت کی بدولت بلوچستان کا مہر گڑھ عجائب گھر 8000 سال قدیم مہر گڑھ تہذیب اور دیگر تاریخی ادوار کو شاندار انداز میں پیش کرے گا۔

نیٹلی بیکر کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے منصوبے ثابت کرتے ہیں کہ امریکی مہارت کے ذریعے دیرپا اور نمایاں نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف تاریخی ورثے کو محفوظ بناتے ہیں بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرکے مقامی آبادیوں کو معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنانے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

امریکی ناظم الامور کے مطابق پاکستان اور امریکا مشترکہ کوششوں کے ذریعے اس عظیم ثقافتی ورثے کے تحفظ میں حقیقی پیش رفت کر رہے ہیں۔

مہر گڑھ عجائب گھر رواں ماہ دوبارہ کھولا جائے گا

تقریب کے دوران امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر، بلوچستان کے پارلیمانی سیکریٹری نواب زادہ زرین مگسی اور منصوبے کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر اسما ابراہیم اور ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری نے مشترکہ طور پر یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔

یہ یادگاری تختی رواں ماہ کوئٹہ میں مہر گڑھ عجائب گھر کی باضابطہ دوبارہ کشادگی سے قبل اس کے مرکزی دروازے پر نصب کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’این سی سی آئی اے‘ کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیوں کررہی ہے؟

ایک لاکھ کے ڈیپ فریزر پر 35 لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ، کراچی میں دلچسپ مقدمہ سامنے آگیا

حلقہ این اے 77 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام، الیکشن کمیشن نے عطا اللہ تارڑ کو طلب کر لیا

نئی آٹو پالیسی میں 800 اور 1000 سی سی گاڑیوں کے لیے کیا فیصلہ ہوا؟ عطااللہ تارڑ نے بتا دیا

جنوبی کوریا کو شکست، پاکستان ایشین ٹیم اسکواش چیمپیئن بن گیا، 10 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب

ویڈیو

سُرتال اکیڈمی کے بچوں کی بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟