نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی عیدالاضحی پر صفائی کے بہترین انتظامات پر متعلقہ اداروں کو مبارکباد

اتوار 2 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عیدالاضحی کے تینوں روز لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزراء، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سالڈ ویسٹ کمپنیوں، لوکل گورنمنٹ، سپیشل برانچ کے افسران اور سٹاف کی کارکردگی قابل تحسین رہی ہے۔

وزیراعلیٰ آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق محسن نقوی نے مزید کہا کہ صوبائی وزراء نے عید صفائی آپریشن کو محنت سے مؤثر انداز میں مانیٹر کیا اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا۔ صفائی کے بہترین انتظامات پر صوبائی وزراء اور پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صفائی کے شاندار انتظامات کرکے سالڈ ویسٹ  کمپنیاں، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے شہریوں کی توقعات پر پورا اترے ہیں۔ صفائی انتظامات کے حوالے سے تعاون پر شہریوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے پر متعلقہ ادارو ں کی کارکردگی قابل تعریف رہی ہے، اسی جذبے، محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے اپنے شہروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کا کام تسلسل کے ساتھ جاری رکھنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی