’ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلیے ریلیف فنڈ، کابینہ ایک تنخواہ عطیہ کرے گی‘

منگل 7 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ترکی کے زلزلہ متاثرین کیلئے ریلیف فنڈ قائم کر دیا جس میں کابینہ ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرے گی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مخیر حضرات سے ترکی کے زلزلہ متاثرین فنڈ میں فراخ دلانہ مدد کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم ترک عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، پاکستان کی جانب سے امدادی سامان پر مشتمل ایک سے زائد طیارے پہلے ہی روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ترکی اور شام میں خوفناک زلزلے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق 5000  سے زائد  ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور کم و بیش ایک ہزار سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

ترک صدر طیب اردگان نے ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ایک ہفتے تک پرچم سرنگوں رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئرفورس کے بہادرگروپ کیپٹن خاتون کو اغوا سے بچاتے ہوئے شہید، عوام کا زبردست خراج تحسین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، 3 بچیاں جاں بحق

کالعدم ایکشن کمیٹی کے دہشتگردوں کا تاجر اور اس کے کزن پر وحشیانہ تشدد، نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟