زرعی اراضی فوج کو دینے کا معاملہ، سنگل بینچ کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد

بدھ 5 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے زرعی اراضی پاک فوج کو دینے سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی حکومتی استدعا مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر فریقین کو 17 جولائی کے لیے نوٹسز جاری کر دیے۔

پنجاب حکومت نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت کو پالیسی معاملات میں دخل اندازی کا اختیار نہیں ہے۔ عدالتی فیصلے میں تضاد ہے کیوں کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں۔

حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایگریکلچرل پالیسیوں کو ریگولیٹ کرنا عدالتوں کی ذمہ داری نہیں ہے۔ عدالتیں ایگزیکٹو کے اختیارات میں دخل اندازی نہیں کر سکتیں۔

حکومت نے کہا ہے کہ سنگل بینچ نے فوج کو زمین دینے کے نوٹیفکیشن کو قانون کے برعکس کالعدم قرار دیا۔ موجودہ نگران کابینہ نے پہلی کابینہ کے فیصلے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ قانون کے مطابق نگران حکومت سابقہ حکومت کے کسی نامکمل اقدام یا پالیسی کی تکمیل کرسکتی ہے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ نگران حکومت نے شروع نہیں کیا اس سے پہلے منتخب حکومت نے شروع کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ زمین فوج کو دینے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کا سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کے احکامات پر عملدرآمد رکوائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں