9 مئی واقعات : شاہ محمود قریشی اور اسد عمر جے آئی ٹی کے سامنے پیش

جمعہ 7 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر 9 مئی کے واقعات اور مقدمات کی تفتیش کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہو گئے۔

شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروایا۔

پولیس کے مطابق 9 مئی کے حوالے سے شاہ محمود اور اسد عمر سے سوالات کیے گئے، دونوں رہنماؤں کے سامنے 9مئی کے واقعات کے ڈیجیٹل اور فرانزک شواہد رکھے گئے، دونوں رہنماؤں نے سوالات کے جوابات ریکارڈ کروائے۔

جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’سربراہ جے آئی ٹی نے کچھ سوالات کیے اور پوچھا کہ آپ کا 9 مئی کے واقعات میں کیا کردار تھا، ہمارا کوئی کردار تھا نہ ہی ہم  ملوث ہیں، تفتیش کے سوالات اور نکات کو میڈیا پر لانا مناسب نہیں۔‘

اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’پولیس نے 9 مئی کے حوالے سے پوچھا ہے، جتنی ہمارے پاس معلومات تھی ہم نے بتا دی ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان