شوہر کو کچن کے کاموں میں بیوی کا ہاتھ بٹانا چاہیے، اداکار نعمان اعجاز

جمعرات 9 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان  کے سینئر ترین اداکاروں میں شمار ہونے والے اداکار نعمان اعجاز گھر میں برتن دھوتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار نعمان اعجاز برتن دھو رہے ہیں۔

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نعمان اعجاز کی اہلیہ ان سے پوچھ رہی ہیں کہ کیا ہو رہا ہے جس کے جواب میں نعمان اعجاز نے کہا کہ  کچھ نہیں۔

نعمان اعجاز نے نے اہلیہ کو جواب میں کہا کہ ماں نے یہ سوچ کر شادی کروائی تھی کہ بیگم سارے کام کرے گی لیکن آج میری ماں زندہ ہوتی تو  اسے کتنی تکلیف ہوتی کہ ان کا لیجنڈ بچہ برتن دھو رہا ہے۔

اداکار کی یہ بات سن کر ان کی اہلیہ ہنس پڑ یں لیکن اس دوران نعمان اعجاز نے یہ بھی کہا کہ اس میں کوئی حرج نہیں، مردکو اپنی بیوی کے ساتھ کچن کے کاموں میں برابر کا ہاتھ بٹانا چاہیے۔

نعمان اعجاز پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹیلیوژن اور فلمی اداکار ہیں۔ وہ 14 فروری 1965 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ وہ  پاکستان کے سینیئر ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کو شہرت ڈراموں میں اداکاری سے ملی۔  

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

وزیراعظم شہباز شریف سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘