کوئٹہ ٹریفک پولیس کی نئی وردی کیسی ہوگی؟

جمعرات 13 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں ٹریفک پولیس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ پہلے مرحلے میں کوئٹہ ٹریفک پولیس کی وردی اسلام آباد پولیس کی طرز پر 14 جولائی سےتبدیل کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک بہرام مندوخیل کے مطابق ٹریفک پولیس نظام آن لائن بینکنگ  سے منسلک کردیے گئے ہیں اور کل سے اسلام آباد پولیس کی طرز پر کوئٹہ ٹریفک پولیس وردی بھی تبدیل ہوجائے گی۔

ٹریفک مینجمنٹ اور پولیس کے انتظامی معاملات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے صوبائی پولیس اقدامات اٹھارہی ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک بہرام مندوخیل کے مطابق اب ٹریفک سے متعلق جرمانوں کی ادائیگی کے لیے بینک جانے کی ضرورت نہیں شہری موقع پرہی چالان جمع کرا سکیں گے۔

’ٹریفک سارجنٹ کے پاس موجود ڈیوائس میں جدید سسٹم انسٹال کردیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے دفاتر کو نادرا اور پاسپورٹ کی طرز پر میگا سینٹر بنانے کی سمری اعلٰی حکام کو ارسال کی ہے۔‘

بہرام مندوخیل کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک کے نظام کو بہتری کی جانب گامزن رکھنے کے لیے شہر بھر میں ٹریفک اب ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر میں دستیاب ٹیکنالوجی کے ذریعے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘