آئندہ انتخابات حکومت کا یوم حساب اور احتساب ہے، شیخ رشید احمد

جمعہ 14 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آنے والے انتخابات کو یوم حساب اور احتساب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیامت سے پہلے حکومت پر سیاسی قیامت ٹوٹی گی، قرضہ اُس وقت ملا جب مہمان اداکاروں کا کھیل ختم ہونے والا تھا اور معاہدے کا آخری دن تھا، غریب پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھے گا۔

شیخ رشید نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ایک سال ضائع کیا گیا، یہ کہتے تھے ہمارے پاس پلان بی اور سی ہے حقیقت میں ان کے پاس کوئی پلان نہیں تھا۔ سعودی عرب اور یو اے ای نے 3 ارب ڈالر کسی اور کے منہ اور کہنے پر دیے ہیں، ان کے کہنے پر کوئی 5 ڈالر خیرات نہیں دیتا، دنیا اور آئی ایم ایف جمہور کی آواز کا احترام کرتی ہے اور قرضے کی 3 قسطوں کی بنیادی وجہ الیکشن کی یقین دہانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی، گیس مہنگی اور سبسڈی ختم، غریب پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھے گا، معیشت آکسیجن ٹینٹ پر لگی ہے، نہ ایکسپورٹ ہے نہ ترسیلات ہیں، کارخانے چل نہیں رہے۔ گروتھ صفر ہے اوورسیز ناراض ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ادائیگیاں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سے 6 گنا زیادہ ہو گئی ہیں، زرداری نے خاموشی تانی ہے، بلاول کی امریکا یاترہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، فضل الرحمان بھی بیزار ہیں، یہ کہتے ہیں سیاست نہیں بچائی ریاست بچائی ہے حالانکہ انہوں نے اپنے آپ کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیسوں سے بچایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں