کرکٹر شاداب خان کا مبارک دن

جمعرات 9 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اجلا سفید لباس زیب تن کیے اور کلاہ پہنے پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے اپنی بارات کے موقعہ پر لی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکردیں۔

پچھلے ماہ پاکستان کے مایہ ناز آف اسپنر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے نکاح کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان آج بارات لے کر پہنچے اسلام آباد جہاں ان کا استقبال انکے سسر نے معانقہ کرتے ہوئے کیا۔

شاداب خان کی شادی کی تقریب میں شرکا کو تصویر کھینچنے سے منع بھی کیا گیا ہے۔ تاہم اسلام آباد یونائیٹید کے کپتان نے ٹوئٹر پر صرف اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شاداب لکھتے ہیں؛ الحمدللہ! آج کا دن میرے اور میرے خاندان کے لیے ایک مبارک دن ہے۔ میری بارات! مجھے امید ہے کہ میں اپنی بیوی کے لیے ایک اچھا شوہر بن سکتا ہوں۔

اپنے خاندان کی رازداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاداب نے اپنے لباس اور اسٹائل کے بھی کریڈٹ دیئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر