پاکستان کی پہلی اسپورٹس یونیورسٹی کا افتتاح ہوگیا، کھلاڑیوں کے لیے 5 ارب روپے مختص

منگل 18 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم نے یوتھ اسپورٹس انیشی ایٹیو پروگرام کے تحت اسلام آباد میں پہلی اسپورٹس یونیورسٹی کا افتتاح کر دیا، اوراسپورٹس اینڈؤمنٹ فنڈ کا اجراء کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان بھی کیا۔

اسلام آباد میں یوتھ اسپورٹس انیشی ایٹیو پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ اسپورٹس اینڈؤمنٹ فنڈ سے کھلاڑ یوں کے اخراجات پورے کیے جائیں گے، امید کرتے ہیں کہ آئندہ جو بھی حکومت آئے گی وہ  اسپورٹس اینڈؤمنٹ فنڈ میں اضافہ کرے گی۔

وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ گولڈ اور سلورمیڈل جیتنا معمولی بات نہیں ہوتی، نوجوانوں نے کم وسائل کے باوجود پاکستان کا دنیا بھر میں نام روشن کیا ہے۔

’چترال سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے ٹیبل ٹینس میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔‘

 انہوں نے کہاکہ قوم کی بیٹیوں اوربیٹوں نے کھیل سمیت ہر میدان میں بڑا نام کمایا ہے، ہمارے کھلاڑیوں نے پاکستان کا جھنڈا دنیا بھرمیں بلند کیا ہے میں ان تمام کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے تقریب کے دوران خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ رات پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوا ہے، دوست ملک چین نے 60 کروڑ ڈالرکا قرضہ رول اوور کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اعشاریے بہترہورہے ہیں، جنہوں نے بھی اس مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے انکو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب