برسات کے موسم میں سموسے، پکوڑے اور چائے کیوں اچھی لگتی ہے؟

منگل 18 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گرمیوں میں ٹھنڈے مشروبات ہوں، سردیوں میں گاجر کا حلوہ ہو اور برسات کے موسم میں پکوڑے ہوں۔ ہم سب کی یہ عام سی موسمی خواہشات ہیں جو اکثر ہمیں صحت مند کھانوں اور ڈائیٹ پلان سے دور کر دیتی ہیں۔ لیکن  آخر وہ کون سی چیز ہے جو مون سون کی بارشوں  کے دوران تلی ہوئی اور مسالہ دار کھانوں کی خواہش بڑھا دیتی ہے؟ سائنس نے اس سوال کا جواب بھی تلاش کر لیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سدھانت بھارگاوا کہتے ہیں کہ مصالحہ دار اور چٹ پٹے کھانے جیسے سموسے، پکوڑے ، اور بہت سے دوسرے مون سون کے اہم کھانے پرانی یادیں تازہ کرتے ہیں اور ساتھ ہی برسات کاموسم تلی ہوئے کھانوں کی خواہش میں اضافہ کرتا ہے۔

لیکن کیا ان خواہشات کی کوئی سائنسی وجہ ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر بھارگوا کا کہنا ہے کہ برسات کے موسم میں سورج کی روشنی کی کمی ہمارے خوشی کے ہارمونز کو متاثر کر سکتی ہے جس کی وجہ سے اس قسم کا کھانا ہمارے مثبت ہارمونز کی پیداوار بڑھاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران، ہمارے ہارمون سیروٹونن کی سطح میں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کی وجہ مناسب سورج کی روشنی کی کمی ہے، جو جسم میں وٹامن ڈی کی پیداوار کو بھی متاثر کرتی ہے۔ ان کمیوں کو پورا کرنے کے لیے ہمارے جسم کو کاربوہائیڈریٹس کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ ہمارے جسم میں سیروٹونن کی سطح کو بڑھانے کے لیے کاربوہائیڈریٹس سب سے زیادہ اہم ہے کاربوہائیڈریٹس کے علاوہ ڈیپ فرائیڈ اسنیکس میں نمی کی کمی ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تلے ہوئے کھانے اکثر کیلوریز سے بھر پور ہوتے ہیں۔ ان کھانوں کا زیادہ استعمال وزن اور کولیسٹرول کی سطح کو بڑھا کر ہماری صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے، اس لیے وزن میں اضافے سے بچنے کے لیے ہمیں متبادل خوراک کا استعمال کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم