اوورسیز پاکستانی بغیر ٹیکس دیے کس طرح 4 ماہ تک موبائل فون رکھ سکتے ہیں؟

منگل 18 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو اب ٹیکس دینے کی ضرورت نہیں ہوگی، 2 ماہ تک وہ بغیر ٹیکس کے موبائل فون استعمال کر سکیں گے اور اگر 2 ماہ سے زیادہ ملک میں گزاریں گے تو اس سہولت میں مزید 2 ماہ کا اضافہ کر دیا جائے گا۔

سمندر پار پاکستانیوں کے موبائل فونز کی عارضی رجسٹریشن کے نظام کے اجراء کی تقریب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت فراہم کررہے ہیں جس کے ذریعے وہ گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کروا سکیں گے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ رواں سال بجٹ کے دوران پرائم منسٹر یوتھ فنڈ میں بہت ساری رقم مختص کی گئی ہے، جس میں آئی ٹی کے شعبے کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے اور آئندہ موقع ملا تو اس رقم میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے ہم نے لاکھوں بچوں کو دوبارہ لیپ ٹاپ کا پروگرام شروع کیا ہے اوور آئندہ سال میں اسکول کے بچوں کو بھی ٹیبلٹس فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے آئی ٹی کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر وفاقی وزیر امین الحق کی خدمات کو سراہا اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر ایف آئی اے، ایف بی آر اور پی ٹی اے  کے کاموں کی تعریف کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں طالبان دور: سیکیورٹی، معیشت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری