پاک بحریہ جنگی بیڑہ قوی تر، پی این ایس شاہجہاں اور ٹیپو سلطان کی شمولیت

جمعرات 20 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ کے لیے بنائے جانے والے ٹائپ 054 ایلفا فری گیٹس پی این ایس شاہجہاں اور ٹیپو سلطان کی شمولیت کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔

جمعرات کو جاری اعلامیے کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف تھے۔ کراچی ڈاکیارڈ آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وفاقی وزیر دفاع کا استقبال کیا۔

بحری جہازوں میں جدید ترین ہتھیار اور سینسرز نصب ہیں جو کثیر خطرات کے ماحول میں آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان جہازوں کے بحری بیڑے میں شمولیت سے پاک بحریہ کی جنگی تیاری میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان کے سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر برائے دفاع نیخطے کی جیو اسٹریٹجک اور جیو اکنامک اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے ایک طاقتور نیول فورس کی ضرورت ہے اور ان جدید بحری جہازوں کی شمولیت سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے پاکستان کے لیے بحری جہازوں کی بروقت تعمیر اور ترسیل پر ہوڈونگ ڑونگھوا شپ یارڈ چین کا بھی شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے استقبالیہ خطاب کے دوران جدید بحری جہازوں کی پی این فلیٹ میں شمولیت کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

انہوں نے پاک بحریہ کو جدید بحری فوج بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی حمایت کو سراہا۔ تقریب میں پاکستان کے سول، عسکری اور حکومتی نمائندوں سمیت چین کے ہوڈونگ ڑونگھوا شپ یارڈ کے حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی