باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر ہم نے ووٹ کو بے عزت کیا، کیپٹن (ر )صفدر

جمعہ 10 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہاہے کہ ہم نے ووٹ کو اس دن بے عزت کر دیا جس دن اپنا ووٹ باجوہ کو ایکسٹینشن کیلئے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن صفدر کا کہناتھا کہ وفاداری تبدیل نہیں کرنی چاہیے ، جس کے ساتھ ہوں اس کے ساتھ کھڑے رہو، گرم پانی ہے یا ٹھنڈا، جیل ہو ، ایڈیالہ ہو یا نیب جس کے ساتھ کھڑے ہو کھڑے رہو، یہ کیا بات ہوئی جیتو تم عمران کے ٹکٹ پر ، تمہیں جہاں قتدار نظر آئے ادھر آ جاﺅ۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ بہت مضبوط تھا ،ہم نے ووٹ کو اس دن بے عزت کر دیا جس دن اپنا ووٹ باجوہ کو ایکسٹینشن کیلئے دیا، ووٹ کو عزت دو کا نظریہ اب نہیں چلے گا ہم نے اسے دفنا دیاہے ،مائنس پرویز رشید جس نے بھی ایکسٹینشن کیلئے ووٹ دیا ، وہ مجرم ہے ، ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا ، ،یہ کوئی بات ہے آپ لیڈر کے سامنے کھڑے نہ ہوں، سارے لالچی ہو کر ٹکٹ مل جائے ، چاپلوسیاں کر لیں۔

صحافی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے سوال کیا کہ میاں صاحب کو یہ کہنا چاہیے تھا کہ ایکسٹینشن کیلئے ووٹ دیں؟کیپٹن (ر) صفدر نے جواب دیا کہ میاں صاحب کو یہ نہیں کہنا چاہیے تھا کہ کوئی شخص ہے جس نے نوازشریف کو ورغلایا،نوازشریف کو بتانا چاہیے کہ کس نے یہ غلط فیصلہ کروایا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے جھوٹ بولا گیا ، فراد کیا گیا ، حالانکہ نوازشریف نے للکارا تھا ،، اگر حکومت نہ لیتے تو ملک سری لنکا بن جاتا صوبائی الیکشن نہیں ہونے چاہئیں ، ملک کے حالات ایسے نہیں ، اربوں روپے الیکشن پر لگیں گے، میں کہتاہوں کہ الیکشن اکھٹے سال 2025 میں کرائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی دھاندلی کا رونا رو رہی ہے ’قیامت کتنے بجے ہے؟‘، مریم نواز

فیفا کا اربوں ڈالرز کمانے کا نیا متنازع منصوبہ، یوروپی فٹ بال ایسوسی ایشن  کا شدید ردِعمل

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، 5 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

پی ٹی وی کی سابق نیوز کاسٹر اور معروف سماجی شخصیت جہاں آرا معین انتقال کرگئیں

ویڈیو

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

اہلِ کشمیر پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ن لیگ کی جیت یقینی، ثاقب مجید راجا نے ایکشن کمیٹی کو ’فتنہ و فساد کمیٹی‘ قرار دے دیا

مراد علی شاہ کارکردگی میں بہتر اور مریم نواز ایڈورٹائزنگ میں، ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید

کالم / تجزیہ

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں