عمران خان کو قتل کرنے کا ٹاسک ملنے کے دعوؤں پر کالعدم ٹی ٹی پی کا ردعمل

جمعہ 10 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ جنوبی وزیرستان کے لوگوں کو ان کے قتل کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس کی جنگ کسی سیاسی شخصیت کے خلاف نہیں بلکہ سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے خلاف ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے صوبائی ترجمانوں سے ملاقات کے دوران یہ دعویٰ کیا ہے کہ ٹی ٹی پی کی جانب سے ان پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور یہ ٹاسک جنوبی وزیرستان کے 2 لوگوں کو سونپا گیا ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی نے مزید کہا کہ اسی طرح کا بے بنیاد دعویٰ 10 روز پہلے پارٹی کے کچھ ارکان نے کیا تھا، ہماری جنگ سیاسی شخصیات کے خلاف نہیں سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے خلاف ہے تاہم کالعدم ٹی ٹی پی نے اپنے بیان میں متنبہ کیا کہ اگر سیاست دان اس جنگ کا حصہ بنتے ہیں تو وہ بھی حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟