پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
لیکن آج ایک بار پھر سے سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے اضافے کے بعد 2,22900 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1542 روپے اضافے کے بعد191,100 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 175,176 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 12 ڈالر کمی کے بعد 1,966 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔