بنوں: سرکاری کالج کا نام پھر سیاست کی نذر

جمعہ 10 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کی نگراں صوبائی حکومت نے بنوں ماڈل اسکول اینڈ کالج کا نام دوبارہ تبدیل کردیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے 10 فروری کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بنوں ماڈل اسکول اینڈ کالج کا نیا نام اب ایک بار پھر اکرم خان درانی کالج بنوں ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سابق صوبائی حکومت نے جون 2019 میں کالج سے اکرم درانی کا نام ہٹا دیا تھا۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے کالج کے نام کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کرم خان درانی کی کوششوں سے سنہ 2006 بنوں میں قائم ہونے والے مذکورہ کالج کا نام ان ہی کے نام سے منسوب تھا۔

جمعیت علما اسلام فضل الرحمن گروپ رہنما اکرم خان درانی 2 اکتوبر 2018 سے 18 جنوری 2023 تک خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں قائد حسب اختلاف اور  سنہ 2002 سے 2007 تک صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمی پیش گوئی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری، محکمہ موسمیات کے لیے 1.6 ارب روپے مختص

عامر گیلانی کی 30ویں سالگرہ، یاد گار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر

آزاد کشمیر انتخابات 2026: امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، 45 حلقوں میں 852 امیدوار مدمقابل

ایئرفورس کے بہادرگروپ کیپٹن خاتون کو اغوا سے بچاتے ہوئے شہید، عوام کا زبردست خراج تحسین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟