مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی جانب سے صوبہ ہزارہ کے قیام سے متعلق بیان عوامی نیشل پارٹی نے مسترد کر دیا۔
اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خیبرپختونخوا کو تقسیم کرنے کی پہلی کوشش نہیں ہے لیکن ایسی تمام کوششیں ہمیشہ ناکام ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے ایسی باتیں کرنا حکمران اتحاد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
مریم نوازشریف کا ہزارہ صوبہ بارے بیان/صوبائی صدر ایمل ولی خان کا ردعمل
پختونخوا کی تقسیم کی کوشش پہلے بھی ہوچکی ہے جس میں ن لیگ ناکام ہوچکی ہے۔ موجودہ ملکی حالات میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے اس قسم کی باتیں کرنا اتحاد کو نقصان پہنچاسکتا ہے۔ @AimalWali pic.twitter.com/4kdXOAnlCl— Awami National Party (@ANPMarkaz) February 10, 2023
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور مرکزی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے 9 فروری کو ایبٹ آباد میں پارٹی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کی پارٹی اگلے عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے جیت جاتی ہے تو ہزارہ ڈویژن کے لوگوں کے لیے علیحدہ صوبہ بنائیں گے۔