اسلام آباد ہائیکورٹ: توشہ خانہ فوجداری کیس کے خلاف عمران خان کی 3 اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

منگل 25 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس اور جج پر اعتراض سمیت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج کی فیس بک آئی ڈی سے متعلق درخواست پر ریمارکس دیے کہ اگر وہ ٹھیک ہیں یا غلط ہیں دونوں صورتوں میں اثرات ہیں، صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ بدقسمتی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 3 اپیلوں پر سماعت کی، وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس عامر فاروق نے مسکراتے ہوئے ’گڈ ٹو سی یو‘ کہا۔ خواجہ حارث نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں سیشن کورٹ کے آرڈر سے متعلق دلائل دیے کہ کیس میں الیکشن کمشن نے کارروائی کی اور توشہ خانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی ہمارے خلاف اس پروسیڈنگز کو استعمال کیا جا رہا الیکشن کمشن کے آرڈر کوچیلنج نہیں کر رہے بلکہ ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا ہے۔

الیکشن کمشن کے گواہ کے دستخط مختلف ہونے کی درخواست پر بھی خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گواہ نے جرح کے دوران جو کہا وہ واضح نہیں یا پھر وہ جھوٹ بول رہا ہے، خواجہ حارث نے الیکشن کمیشن کے گواہ کو شریف فیملی کیخلاف کیس میں گواہ واجد ضیا قرار دیا۔

توشہ خانہ کیس کے ایڈیشنل سیشن جج کی فیس بک پوسٹ سے متعلق درخوست پر خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے کے پاس پورا سیل ہے، 2 تین روز میں سب واضح ہو جائے گا۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر تینوں درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے میڈیا کے کمرہ عدالت میں داخلے پر پابندی لگا دی

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے میڈیا کے کمرہ عدالت میں داخلے پر پابندی لگا دی، پابندی بغیر کسی نوٹس کے لگائی گئی۔ ایس پی ظہیر کی جانب سے جج ہمایوں دلاور کا پیغام میڈیا کو پہنچایا گیا کہ کمرہ عدالت داخلے پر  پابندی لگا دی گئی ہے۔ جج ہمایوں دلاور کی جانب سے پیغام دیا گیا کہ صحافیوں سے کہیں سیشن جج سے اجازت لے کر آئیں۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے اہل کاروں کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی  بھی کی گئی۔

عطا تارڑ اور ن لیگ کے 17 وکلا کو بھی کمرہ عدالت جانے کی بھی اجازت نہ مل سکی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے عطاء تارڑ اور ن لیگی وکلاء کی کمرہ عدالت آنے کی درخواست مسترد کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں