بلاول بھٹو کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ٹیلیفون، اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر زور

جمعرات 27 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ٹیلیفون کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بار بار ہونے والے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی وکالت کو سراہا۔ انہوں نے اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی اور ایکشن پلان تشکیل دے کر اقوام متحدہ کی سطح پر اجتماعی کارروائی پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے بلیک سی گرین انیشیٹو (بی ایس جی آئی) کو روکنے اور دنیا بھر میں غذائی مسئلے پر اس کے اثرات کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ سال ’بی ایس جی آئی‘ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے درخواست کی کہ وہ تعمیری بات چیت کے ذریعے اس اقدام کو بحال کرنے کے لیے اپنی قیمتی مصروفیات جاری رکھیں جو تمام فریقوں کے خدشات کو دور کرے۔

وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں اقوام متحدہ کے ساتھ پاکستان کے جاری تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے سیکریٹری جنرل کو سندھ میں سیلاب سے متاثر ہونے والی خواتین کو زمین کے ٹائٹل فراہم کرنے کے لیے شروع کیے گئے حالیہ منصوبے سے بھی آگاہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘