نگراں وزیراعظم 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

جمعرات 14 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم 18 سے 23 ستمبر تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح مباحثے میں شرکت کریں گے، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم تنازع جموں و کشمیر سمیت متعدد علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کا خاکہ پیش کریں گے جو اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر طویل عرصے سے حل طلب مسائل میں سے ایک ہے۔

ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کی معاشی بحالی کو مستحکم کرنے کے لیے نگران حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اہم اقدامات اور ملکی و بیرونی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کی کوششوں کے بارے میں تفصیل سے بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیراہتمام پائیدار ترقی کے اہداف اور دیگر اعلیٰ سطح اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے، یہ کورونا وبا، جغرافیائی سیاسی مسابقت اور موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں گلوبل ساؤتھ کو درپیش سب سے اہم معاشی اور ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر درکار موثر اقدامات پر غور و فکر کرنے کے لیے قابل قدر پلیٹ فارمز مہیا کریں گے۔

نگراں وزیراعظم بین الاقوامی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، فلاحی تنظیموں اور کارپوریٹ رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم سائیڈ لائنز پر منعقد ہونے والی مختلف سرگرمیوں کے دوران یو این جی اے کے اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر سربراہان مملکت اور حکومت کے ساتھ مشغول ہونے کے موقع سے بھی فائدہ اٹھائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بین الاقوامی میڈیا سے بھی بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کو قومی ریاستوں کے سب سے نمائندہ اور جامع فورم کے طور پر دیکھتا ہے، جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت کثیرالجہتی کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا مظہر ہے، اقوام متحدہ امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے بین الاقوامی معاملات میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گرین پاکستان انیشیٹو: چولستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری

نئے صوبے ضروری مگر بہتر طرز حکمرانی بھی ناگزیر، کراچی کے شہریوں کی رائے

مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے حلقوں میں بھرپور انتخابی سرگرمیوں کے بعد پولنگ، عوام کا جمہوری نظام پر بھرپور اعتماد

آزاد کشمیر میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ: مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے حلقوں میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پاکستان میں نئے صوبے بنانے کا فارمولا کیا ہونا چاہیے؟

ویڈیو

گرین پاکستان انیشیٹو: چولستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری

نئے صوبے ضروری مگر بہتر طرز حکمرانی بھی ناگزیر، کراچی کے شہریوں کی رائے

سمندر میں شکاری خود شکار بن گیا؟ آکٹوپس نے شخص کو دبوچ لیا، حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور