کوئٹہ:چاغی میں لیویز فورس نے اسلحہ و گولہ بارود کی بڑی کھیپ پکڑی لی۔
ڈپٹی کمشنر حسین جان بلوچ کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران سرچ آپریشنز میں دستی بم، راکٹ لانچر، ایل ایم جی، ایس ایم جی، بارودی مواد، پستول اور واکی ٹاکی برآمد ہوئیں۔
ڈپٹی کمشنر حسین جان بلوچ کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحہ و گولہ بارود دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔ بروقت کارروائی کرکے بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔