این ڈی ایم اے نے امدادی سامان بردار دسویں پرواز ترکیہ بھیج دی

ہفتہ 11 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 16.5 ٹن امدادی سامان کی دسویں کھیب ترکیہ روانہ کردی ہے۔ زلزلہ متاثرین کی موجودہ ضرورت کے مطابق اس کھیپ میں فیملی سائز کے موسم سرما کے بڑے خیمے ہیں۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے بوئنگ 777 کے ذریعے 16.5 ٹن کی ایک اور امدادی کھیپ ترکی کے لیے روانہ کی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر، وفاقی وزیر سیفران طلحہ محمود اور وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ  فیصل کریم کنڈی نے روانگی کی اس تقریب میں شرکت کی۔

وفاقی وزرا ءنے6 فروری کو ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور ترک عوام نے ہمیشہ ہر مشکل وقت خصوصاً حالیہ بڑے سیلاب میں پاکستان کی مدد کی ہے اور یہ وقت اسی جذبے سے ترکیہ کا ساتھ دینے کا ہے۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر امدادی سامان کے ہمراہ آج مجموعی طور پر تین پروازیں زلزلہ زدہ ترکیہ کے لیے روانہ کی گئی ہیں۔ پہلی پرواز کو وزیر اعظم نے خود لاہور ایئرپورٹ سے خصوصی ترک ملٹری ایئر کرافٹ -A 400 کے ذریعے روانہ کیا جبکہ خصوصی PAF IL-78 کے ذریعے ایک اور پرواز کو چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے لاہور ایئرپورٹ سے روانہ کیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے فوج اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں کے ہمراہ اب تک کثیر تعداد میں امدادی سامان کا بندوبست کر کے ترکیہ بھیجے ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق شام اور ترکیہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے ہوائی جہاز، سڑک اور سمندری راستوں کے ذریعے مزید امدادی سامان بھیجنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمی پیش گوئی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری، محکمہ موسمیات کے لیے 1.6 ارب روپے مختص

عامر گیلانی کی 30ویں سالگرہ، یاد گار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر

آزاد کشمیر انتخابات 2026: امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، 45 حلقوں میں 852 امیدوار مدمقابل

ایئرفورس کے بہادرگروپ کیپٹن خاتون کو اغوا سے بچاتے ہوئے شہید، عوام کا زبردست خراج تحسین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟