آسٹریلیا کے مغربی ساحل سمندر پر ایک پراسرار ‘نامعلوم’ گنبد نما سلنڈر کی ممکنہ شناخت ہو گئی ہے، جسے بھارت کے پولر سٹیلائٹ لانچ وہیکل کے تیسرے مرحلے کا ملبہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ایک چھوٹی کار کے سائز کا بارنکل سے منسلک آلہ جولائی کے وسط میں مغربی آسٹریلیا کے دارالحکومت پرتھ سے تقریباً 250 کلومیٹر (155 میل) شمال میں واقع ایک قصبے گرین ہیڈ میں ساحل سمندر پر پایا گیا تھا۔ اس پراسرار آلے نے مقامی لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی، لوگ اس آلے کے ساتھ فوٹو بنواتے رہے۔
مزید پڑھیں
پر اسرار آلے کی خبر پھیلنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور یہ آلہ قبضے میں لے کر آسٹریلیا کی خلائی ایجنسی کے حوالے کر دیا تھا تاکہ اس کا معائنہ کیا جائے کہ یہ آلہ ہے کیا؟۔
اب آسٹریلیا کی خلائی ایجنسی نے ٹویٹر پر بتایا ہے کہ اس پر اسرار آلے کی پیمائش تقریباً 2 میٹر (6.6 فٹ) ہے، اس میں اوپر سے تاریں لٹک رہی ہیں۔ جو ممکنہ طور پر ہندوستان کے پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی) کے تیسرے ایڈیشن کا ملبہ ہے۔
We have concluded the object located on a beach near Jurien Bay in Western Australia is most likely debris from an expended third-stage of a Polar Satellite Launch Vehicle (PSLV).
The PSLV is a medium-lift launch vehicle operated by @isro.
[More in comments] pic.twitter.com/ivF9Je1Qqy
— Australian Space Agency (@AusSpaceAgency) July 31, 2023
آسٹریلوی خلائی ایجنسی نے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام مل کر کام کر رہے ہیں کہ اس آلے سے متعلق معلومات کی تصدیق کی جا سکے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب آسٹریلیا کی سرزمین پر کوئی خلائی راکٹ یا ٹکڑا گرا ہو، گزشتہ سال اگست میں نیو ساؤتھ ویلز میں بھی بھیڑیں چرانے والے ایک کسان کو ایلون مسک کے اسپیس ایکس مشن کا ایک جلا ہوا ٹکڑا بھی ملا تھا۔