پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں 2.18 پیسے روپے سستا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 20 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 289 روپے 38 پیسے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 77.12 روپے، اماراتی درہم 78.78 روپے، قطری ریال 79.40 روپے، کویتی دینار940.89 روپے اور بحرینی دینار 767.63 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 190 روپے 26 پیسے، کینیڈین ڈالر 217 روپے 38 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 370 روپے 06 پیسے ریکارڈ کی گئی۔