ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی میں ’طالبہ سے جنسی زیادتی، چھوٹی بہن سے بلیک میلنگ‘

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی صوبے پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی کی طالبہ نے جامعہ کے دو استادوں پر جنسی زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ افراد ان کی چھوٹی بہن کو بھی بلیک میل کر رہے ہیں۔

منگل کو سوشل ٹائم لائنز پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں خود کو غازی یونیورسٹی بی ایس فزکس کی اسٹوڈنٹ بتانے والی طالبہ کا کہنا ہے کہ دو استادوں نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

یونیورسٹی کے دو استادوں کا نام لیتے ہوئے طالبہ کا کہنا ہے کہ انہیں ہاسٹل بلا کر ایک رات وہیں رکھا گیا (اس دوران ان سے زیادتی کی جاتی رہی۔‘

متاثرہ طالبہ کا کہنا تھا کہ یہ دونوں اب میری چھوٹی بہن کو بلیک میل کر رہے ہیں کہ میں کسی سے بھی کوئی بات نہ کہوں۔

گریجویشن کی طالبہ کے مطابق ایک تو مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اب میری بی ایس سیکنڈ سیمسٹر بہن پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ بھی انہیں ایسا کرنے دے۔

طالبہ کے مطابق ایک پروفیسر نے ان کی بہن سے کہا ہے کہ اس کی بہن (یعنی ویڈیو میں دکھائی دینے والی طالبہ) اور دوسرے پروفیسر کا تعلق ہے اور میں بھی تہمارے ساتھ یہی تعلق قائم کرکے چھوڑوں گا۔

متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کے پاس پہلے بھی کافی درخواستیں گئی ہیں۔ اب بھی اگر انہوں نے کوئی ایکشن نہ لیا تو میں یونیورسٹی میں ہی خود کو آگ لگا لوں گی۔

غازی یونیورسٹی کی طالبہ کا کہنا تھا کہ ایسا ہوا تو ذمہ داری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر عائد ہو گی۔

نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو میں ڈسٹرک پولیس افسر ڈیرہ غازی خان حسن افضل نے بتایا کہ طالبہ کی شکایت پرتھانہ گدائی میں درج کیے جانے والے مقدمے میں فزکس ڈیپارٹمنٹ کے دواساتذہ کو نامزد کیا گیا ہے۔ واقعہ مئی میں پیش آیا تھا۔

غازی یونیورسٹی کی طالبہ کی ویڈیو سوشل ٹائم لائنز پر آنے کے بعد اس پر سخت ردعمل دیا جا رہا ہے۔

2012 میں قائم ہونے والی غازی یونیورسٹی کو اس وقت کے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا منصوبہ کہا جاتا ہے۔ یونیورسٹی کا نام بلوچ حریت پسند غازی خان کے نام پر رکھا گیا تھا۔

شہر کے وسط میں واقع یونیورسٹی میں گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ پروگرام میں 10 ہزار طلبہ وطالبات زیرتعلیم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم