پی ایس ایل میچز کے دوران کراچی میں 26 ہزار اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ

پیر 13 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے میچز کے حوالے سے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔

نمائندہ وی نیوز کے مطابق پی ایس ایل کے کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے مجموعی طور پر 7500  پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، ایس ایس یو کے 1000 کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز سمیت سیکیورٹی ڈویژن کے 2600 اہلکارتعینات کیے گئے ہیں، ٹریفک پولیس کے 1800اور اسپیشل برانچ کے 600 اہلکارتعینات کیے گئے ہیں۔

ماہر نشانہ بازوں کی تعیناتی

،اہلکار نیشنل بینک کرکٹ ایرینا، کراچی ایئرپورٹ، روٹس، پارکنگ پوائنٹس، ہوٹلز اور پریکٹس گراؤنڈز پر تعینات ڈسٹرکٹ پولیس کے اہلکار و دیگرقانون   نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے،ما ہر نشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے۔

اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرزمیں الرٹ رہے گی، سواٹ ٹیم اسٹیڈیم کے اطراف گشت بھی کرے گی۔

ایس ایس یو کی خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول ٹیم بس اسٹیڈیم کے اطراف  پرتعینات کی جائے گی، اسٹیڈیم کے احاطے میں سی این جی سلینڈر نصب شدہ گاڑیوں کے داخلے پرسختی سے پابندی ہوگی۔

تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی

میچ اوقات کے دوران سرشاہ سلیمان روڈ کے ایک ٹریک کے علاوہ تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی، ٹریک سوٹ میں ملبوس ایس ایس یو کمانڈوز پارکنگ پوائنٹس سے لے کر انکلوژر تک رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے۔

شائقین ٹکٹس کہاں سے خریدیں؟

پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کوشناخت ثابت کرنے کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ لازمی ہمراہ رکھنا ہے، صرف Bookme.pkسے خریدہ گیا ٹکٹ ہی قابلِ قبول ہوگا

ہدایات کے مطابق  شائقین لمبی قطاروں میں انتظار سے بچنے کے لیے اسٹیڈیم میں وقت سے پہلے پہنچیں، اسٹیڈیم کے تمام دروازے میچ کے آغاز سے تین گھنٹے قبل کھول دیے جائیں گے۔

کسی بھی طرح کا آتش گیر مواد  لانے کی ممانعت

کوئی بھی آتشی اسلحہ، کھلونا بندوق، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس اسٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگے۔ کسی بھی بینر،پوسٹر،پلے کارڈ جس پر مذہب یا نسل کی بنیاد پر امتیازی سلوک یا فحش باتیں درج ہوں کی سختی سے ممانعت ہوگی۔ کرکٹ شائقین کوگراؤنڈ اور ساتھی تماشائیوں پرکسی قسم کی چیز پھینکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کے سیکیورٹی کے سخت انتظامات  کیے گئے ہیں، پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار