آخری اوور میں 15 رنز کا دفاع، زمان خان پر جوش

منگل 14 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر زمان خان ملتان سلطانز کے خلاف آخری اوور میں 15 رنز کا کامیابی سے دفاع کرنے پر جوش ہیں۔

نمائندہ وی نیوز کے مطابق زمان خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے معلوم تھا کہ کپتان شاہین شاہ آفریدی مجھے آخری اوور دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سوچ رہا تھا صرف اچھے یارکرز کروں گا، کپتان شاہین آفریدی نے آخری اوور کے لیے گیند دی تو کہا جو دماغ میں آتا ہے کرو، بس پریشر نہیں لینا۔

فاسٹ بائولر زمان خان نے کہا کہ خوشی ہے کہ لاہور قلندرز کو افتتاحی میچ میں کامیابی دلانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے پہلے میچ میں لاہور قلندر نے ملتان سلطان کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا، ملتان سلطان کو آخری اوور میں جیت کے لیے 15رنز درکار تھے، زمان خان نے آخری اوور کا کامیابی سے دفاع کیا اور لاہور قلندر نے ایک رنز سے میچ جیت لیا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

تفتان بارڈر: جعلی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہونے والا مسافر گرفتار

علاقائی موسیقی اور ٹیلنٹ کو نئی پہچان دینے والے اسپاٹیفائی کے پاکستان میں 5 سال مکمل

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل، اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کرا دی گئی

انطالیہ فورم: اسحاق ڈار اور شمالی قبرص کے وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟