ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے کا خود ساختہ اضافہ، وجہ کیا ہے؟

اتوار 13 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر خود ساختہ اضافہ کردیا گیا، فی کلو 10 روپے اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی، اس سے قبل ایل پی جی فی کلو کے حساب سے کہیں پر 200 اور کہیں پر 201 روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 70 ڈالر فی میٹرک ٹن اضافہ کیا گیا ہے، جس کے  بعد مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا۔

مذکورہ اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 201 روپے سے بڑھ کر210 روپے پر پہنچ گئی جبکہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2495 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 9580 روپے ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ 2 کمپنیوں کے درمیان تنازع کے باعث ایل پی جی کا جہاز بندرگاہ سے واپس روانہ ہوگیا ہے، کنڑ پساکھی فیلڈ بند ہونے سے 255 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہے، ایل پی جی کی مسلسل فراہمی نہ ہونے سے ڈیمانڈ اور قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی جہاز بغیر ایل پی جی ڈسچارج پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا، 22 جون 2023 کو الماہہ نامی جہاز1888.078میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پاکستان پہنچا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی جہاز الماہہ ایک ماہ 22 دن بعد گیس سپلائی دیے بغیر واپس روانہ ہوا، جہاز کے کھڑے رہنے کی وجہ سے ساڑھے سات ہزار ڈالر یومیہ ڈیمرج کی مد میں ادا کیے گئے۔ مذکورہ جہاز ہفتے کی صبح 4 بجکر 15 منٹ پر 1 لاکھ جرمانہ ادا کرکے واپس چلا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم