پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور بیرسٹر حسان خان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنام حسان نیازی پر 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی وکیل علی اعجاز بُٹرنے حسان خان نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔
مزید پڑھیں
واضح رہے حسان نیازی کو اس سے قبل بھی پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی واضح رہے کہ حسان نیازی سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے بھی ہیں اور وکالت کے شعبے سے تعلق بھی رکھتے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے بھی ایکس کے ذریعے بیریسٹر حسان نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
بیریسٹر حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے کچھ دیر قبل گرفتار کرلیا گیا ہے انکو قانون کے مطابق عدالت پیش کیا جائے تاکہ یہ اپنا قانونی حق دفاع استعمال کرسکے۔
اور خاندان کو اسکے متعلق رسائی فراہم کی جائے۔ pic.twitter.com/sUgSYxoCRa— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) August 13, 2023
فرخ حبیب نے کہاکہ ان کو ایبٹ آباد سے کچھ دیر قبل گرفتار کرلیا گیا ہے انکو قانون کے مطابق عدالت پیش کیا جائے تاکہ یہ اپنا قانونی حق دفاع استعمال کرسکے اور خاندان کو اسکے متعلق رسائی فراہم کی جائے۔